26-May-2022 کتابیں (نثری نظم)
بسم ﷲ الرحمن الرحیم
کتابیں
✍️ سمیہ بنت عامر خان
کتابیں علم کا خزانہ ہیں
کتابیں سانس لیتی ہیں
ہاں، یہ مجھ سے باتیں کرتی ہیں
کاغذ اور قلم کی داستانیں سناتی ہیں
کبھی ہنساتی ہیں، گدگداتی ہیں
تو کبھی دکھ بانٹ کر رلاتی ہیں
ہمیں زندگی کے نئے رخ دکھاتی ہیں
ہمیں جینا سکھاتی ہیں
فطرت انسانی کی رنگا رنگی تہذیب کامنظر دکھاتی ہیں
کبھی تنہائی کی ساتھی ہیں
تو کبھی ماضی کی زندہ تصویریں ہیں
تو وہیں انقلابات کی چشم دید گواہی ہیں
شعور کی قندیلیں جگاتی ہیں
مستقبل کی راہیں سجھاتی ہیں
یہ مجھ میں انقلابی امید جگاتی ہیں
مجھے تاریخی ادوار بتاتی ہیں
میں زندگی میں کہیں پر ڈگمگاوں تو
مجھے کامیابی کی شاہراہ بتاتی ہیں
اکثر شیلف سے جھانکتی مسکراتی ہیں
بانہوں میں بھر لوں تو کھلکھلاتی ہیں
پیار سے چوموں تو شرماتی ہیں
کہیں رکھ کر بھول جاؤں تو منہ بناتی ہیں
پیار سے مناؤں تو مان جاتی ہیں
یہ میری زندگی بھر کی ساتھی ہیں
یہ میری خود اعتمادی ہیں
Md Yaseen Ameen
28-May-2022 09:59 PM
بہت خوب ۔ اور کتابیں بہترین ساتھی ہیں ۔
Reply
Shnaya
28-May-2022 10:12 AM
👌👏
Reply
Reyaan
28-May-2022 09:44 AM
👏👌
Reply